Skip to main navigation Skip to main content

پرائیویسی کلیکشن نوٹس

کووڈ-19 ہنگامی مدد- ہنگامی امدادی معاونت- وکٹوریہ

معلومات کون جمع کررہے ہيں؟
Australian Red Cross Society بشمول اس کے ملازمین اور رضاکاران۔

پرائیویسی کے خدشات درج ذیل پتہ پر بھیجے جاسکتے ہیں:

Head of Legal
Australian Red Cross
23-47 Villiers Street
NORTH MELBOURNE VIC 3051

privacy@redcross.org.au

کلیکشن کے حقائق اور حالات

ہم آپ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں:

  • براہ راست سے یا آپ کے سرپرست سے؛
  • آپ کے خاندان اور احباب سے؛ اور
  • آپ کو خدمات فراہم کرنے والے دیگر اداروں سے۔ اس میں وہ سرکاری محکمے / ایجنسیاں یا دیگر ادارے شامل ہیں، لیکن انہیں میں محدود نہیں، جو کووڈ-19 کے دوران آپ کو مدد بہم پہنچانے کے واسطے Red Cross کا تعاون کرنے کے لیے آپ کی ذاتی معلومات فراہم کرسکتے ہيں۔

ہم صرف اسی وقت دوسری تنظیموں سے آپ کے بارے میں معلومات اکٹھا کرتے ہیں جب آپ کو خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے ہمیں معلومات رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

جو معلومات آپ فراہم کرتے ہیں ان میں آپ کی ذاتی معلومات شامل ہیں۔ آپ کی ذاتی معلومات قانون بشمول پرائیویسی ایکٹ 1988 اور آسٹریلیائی پرائیویسی اصولوں کے تحت محفوظ ہیں۔ آپ کی جمع کردہ ذاتی معلومات بنیادی طور پر Red Cross کے مقاصد کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔

کیا معلومات کا حصول اس لئے کیا جارہا ہے کیونکہ قانون یا عدالتی حکم کا اطلاق ہوتا ہے؟
ان معلومات کو جمع کرنے پر کسی قانون یا عدالت کے حکم کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔

Red Cross کو یہ معلومات جمع کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
ہمیں یہ معلومات اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ:

  • ہم آپ کو سماجی اعانت کی خدمات فراہم کرسکیں؛
  • آپ کو رہائشی سہولت، طبی نگہداشت اور دیگر سماجی اعانت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہم دوسری تنظیموں کا بندوبست کرسکیں؛
  • ہم آپ سے یا اس شخص سے رابطہ قائم کرسکيں، جس کے ساتھ آپ نے ہمیں کسی ایمرجنسی کی حالت میں آپ کی جانب سے رابطہ کرنے کو کہا ہے؛ یا
  • ہم Red Cross یا دیگر تنظیموں جیسے میڈیکل کلینک کے ساتھ آپ کی ملاقاتوں کو کنفرم کرسکیں یا پھر سے شیڈیول تیار کرسکیں۔

بنیادی مقصد جس کے لئے یہ معلومات جمع کی جارہی ہیں

ان معلومات کو اکٹھا کرنے کا بنیادی مقصد آپ کو امدادی خدمات فراہم کرنا ہے جن سے کووڈ-19 وبا کے دوران آپ کی انسانی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں۔ ہم براہ راست آپ کو امدادی خدمات فراہم کرسکتے ہیں یا خدمات فراہم کرنے کے لیے ہم آپ کو دیگر تنظیموں کے پاس بھیج سکتے ہیں۔

اگر Red Cross یہ معلومات اکٹھا نہ کرے، تو کیا ہوگا؟
اگر Red Cross یہ معلومات اکٹھا نہ کرے، تو ہم آپ کو بعض وہ خدمات یا تمام امدادی خدمات فراہم نہیں کرسکتے ہيں جنہیں پانے کے آپ اہل ہیں۔

گمنامی / عرفی نام
ہم آپ کا اصلی نام ریکارڈ کیے بغیر مدد فراہم کرنے سے قاصر ہوں گے۔

وہ تنظیمیں جنہیں ہم عام طور پر یہ معلومات ظاہر کرتے ہیں

ہم آپ کو سماجی امداد کی خدمات فراہم کرنے کے لئے بہت ساری دیگر تنظیموں کے ساتھ تال میل کرتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے ہمیں آپ کی ذاتی معلومات دوسری ان تنظیموں کو افشا کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے جو آپ کو خدمات مہیا کرتی ہیں یا آپ کو پیش کی گئي خدمات کے لیے فنڈ فراہم کرتی ہیں۔

ان میں درج ذیل تنظیمیں شامل ہيں:

  • طبی خدمات فراہم کنندگان (مثال کے طورپر، آپ کے ڈاکٹر، اسپتال، دانتوں کے ڈاکٹر، دوا فروش اور دیگر طبی نگہداشت فراہم کنندگان)
  • دماغی صحت کی خدمات فراہم کنندگان
  • رہائش اور رہائشی سہولیات فراہم کرنے والے، بشمول ہوٹل، ہنگامی رہائشی خدمات، رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں اور دوسری تنظیموں کے جو آپ کو عارضی یا مستقل رہائش ڈھونڈنے کے لیے درکار ہو سکتی ہیں۔
  • تعلیمی خدمات فراہم کنندگان، بشمول اسکولوں اور تنظیموں کے جو انگریزی زبان کی کلاس اور دیگر قسم کی ٹریننگ فراہم کرتی ہیں۔
  • بچوں کی نگہداشت فراہم کنندگان
  • روزگار کی خدمات
  • قانونی خدمات فراہم کنندگان
  • دولت مشترکہ حکومت کے محکمے
  • آپ کی ریاست یا علاقہ کے سرکاری محکمے جو تعلیمی اور سماجی خدمات مہیا کرتے ہیں۔

امدادی خدمات کے لئے درخواست جمع کرتے وقت آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہم صرف ان معلومات کا اشتراک کریں گے جو تنظیم کو آپ کو خدمات مہیا کرنے یا آپ کو فراہم کی جانے والی خدمات کا فنڈ فراہم کرنے کے لئے درکار ہیں۔

ہم کچھ مخصوص حالات میں کسی تنظیم کو آپ کی معلومات ظاہر کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ معلومات ظاہر کرنے کی ایسی اجباری صورتوں میں ہم آپ کی معلومات کو ظاہر کرنے سے پہلے آپ کو مطلع کرنے کی کوشش کریں گے۔

رسائی اور تصحیح
آپ کی معلومات تک رسائی اور اس میں تصحیح کرنے کی درخواست سے متعلق معلومات Red Cross کی پرائیویسی پالیسی redcross.org.au/privacy میں دی گئی ہیں آپ درج ذیل سے رابطہ کرکے ہماری پرائیویسی پالیسی ایک کاپی طلب کرسکتے ہيں:

Head of Legal
Australian Red Cross Society
47–23 ویلیئرس اسٹریٹ نارتھ میلبورن وی آئي سی 3051 اور

ٹیلیفون:1800 (276 733) RED CROSS
فیکس: 1800 9345 3 61 اور
ای-میل: privacy@redcross.org.au

شکایات
شکایت کرنے بارے میں معلومات بھی Red Cross کی پرائیویسی پالیسی میں درج ہيں۔ آپ براہ راست پرائیویسی کمشنر کو oaic.gov.au پر شکایت کرسکتے ہيں۔

Red Cross دوسری ایجنسی کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کے لیے تمام حالات میں آپ کی رضامندی طلب کرے گی اور اس کا احترام کرے گی، علاوہ یہ کہ:

  • ہم قانون کے تحت آپ کی رضامندی سے قطع نظر آپ کی معلومات افشاء کرنے کے پابند ہوجائيں؛ یا
  • آپ کی رضامندی طلب کرنا ناقابل عمل ہو، یا آپ نے رضامندی دینے سے انکار کردیا ہے، لیکن کسی شخص یا طبقے کی جان، صحت یا سیفٹی لاحق سنگین خطرے کو روکنے یا کم کرنے کے لیے یہ افشاء معقول طور پر ضروری ہے۔

کیا میری معلومات کسی بیرونی مقام میں رکھی جائيں گی؟
Australian Red Cross کے ذریعہ آپ کی معلومات آسٹریلیا کے اندر ہی محفوظ رکھی جاتی ہیں۔