13 جولائی 2020
ہم سمجھتے ہیں کہ کووڈ-19 سے بہت سارے لوگ متاثر ہوئے ہيں، اور یہ کہ آپ کو اپنی فوری ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے مالی راحت درکار ہوسکتی ہے۔
بعض اہم معلومات یہ ہیں جنہيں آپ کو ہم سے رابطہ کرنے سے پہلے پڑھنا ہے۔
ایمرجنسی ریلیف کیا ہے؟
یہ سروس کس کے >لیے ہے؟
میں کیسے درخواست کروں؟
مجھے ابھی مدد کی ضرورت ہے
وکٹوریہ میں لوگوں کے لیے اضافی مدد
ایمرجنسی ریلیف کیا ہے؟
ایمرجنسی ریلیف لوگوں کو غذا، دوا اور پناہ گاہ جیسی اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہے۔
آسٹریلیائی ریڈ کراس کو خاص طورپر ایسے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے وکٹوریہ حکومت کی طرف سے فنڈ موصول ہوا ہے جن کو کامن ویلتھ انکم سپورٹ (بشمول جاب سیکر اور جاب کیپر) یا وکٹوریہ حکومت کے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ایمرجنسی فنڈ کی رسائی حاصل نہیں ہے۔
اس امداد کا ہدف عارضی اور پرویژنل ویزہ والے سب سے کمزور لوگ اور غیر رجسٹرڈ مہاجرین ہیں۔ انفرادی ضرورت پر کی بنیاد پر آئندہ چھ مہینے تک فی کس یا فی کنبہ ایمرجنسی ریلیف کی تین قسط تک ادائیگی کی جائے گی۔
اگر آپ کو اضافی مدد کی ضرورت ہے، تو الگ سے ایمرجنسی ریلیف کی ایک ادائيگی دستیاب کرائی جاسکتی ہے۔ دونوں ادائیگیاں پانے کے لیے آپ کو علاحدہ درخواست دینے کی ضرورت ہے۔
ایمرجنسی ریلیف کی ادائیگی انکم سپورٹ نہیں ہے. یہ ادائیگی محدود ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ اس سے آپ کی تمام ضرورتیں پوری نہیں ہوسکتی ہيں۔
یہ سروس کس کے لیے ہے؟
کووڈ-19 سے متاثرہ لوگوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر، وکٹوریہ میں سکونت پذیر لوگوں میں سے صرف ان افراد کو امداد دی جاسکتی ہے جنہيں فوری ضرورت درپیش ہے اور جو:
- آسٹریلیائی شہری یا مستقل باشندے نہيں ہیں؛ اور
- کامن ویلتھ گورنمنٹ انکم سپورٹ کے لیے اہل نہیں ہيں؛ اور
- ریاستی یا علاقائی فنڈ برائے عارضی ویزہ ہولڈر (سوائے اس کے جو Red Cross کے ذریعہ فراہم کرایا جاتا ہے) کے لیے اہل نہيں ہيں؛ اور
- جن کی کوئي آمدنی نہیں ہے یا جن کی بہت کم آمدنی ہے، جن کی کوئي بچت نہیں ہے یا بہت کم بچت ہے اور جن کو اپنے پارٹنر، خاندان یا برادری سے کوئی دوسری اعانت حاصل نہیں ہے۔
وکٹوریہ حکومت کے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ایمرجنسی ریلیف فنڈ کے لیے اہل بیرونی طلبہ وطالبات کو, چاہئے کہ وہ پہلے اس پروگرام میں درخواست دیں۔ہمارے معلوماتی پرچہ کووڈ-19 وسائل برائے بیرونی طلبہ و طالبات ملاحظہ کریں
اگر آپ وکٹوریہ میں نہيں رہتے ہيں، تو آپ کسی دوسرے ایمرجنسی ریلیف کے لیے درخواست دے سکتے ہيں۔
میں کیسے درخواست دوں؟
اپنی درخواست شروع کرنے سے پہلےآپ کو درج ذیل کی ضرورت پڑے گی:
اپنے ویزہ کی موجودہ یا تازہ ترین کی اسٹیٹس کا ثبوت جیسے آپ کا پاسپورٹ نمبر یا ایمی کارڈ نمبر۔ اگر آپ غیر متیقن ہیں، تو براہ کرم، آپ درخواست دیں اور بات چیت کے لیے ہم آپ کو کال کریں گے۔
مالی مشکلات کا ثبوت:
- کنبہ کے تمام بالغ افراد کو درخواست دینے کی تاریخ سے تین ماہ قبل کی موجودہ بینک اسٹیٹمنٹ کی کاپی جمع کرانی ہوگی۔
- اگر آپ کے دوسرے بینک اکاؤنٹ میں ریگولر ٹرانسفر ہوتا ہے تو آپ کو اس اکاؤنٹ کے بینک اسٹیٹمنٹ کی کاپی فراہم کرنی ہوگی۔
- اسکرین شاٹ قابل قبول ہوگی اگراس میں آپ کے نام، اکاؤنٹ نمبر اور پتہ ظاہر ہو
اگر آپ یہ معلومات فراہم نہيں کرتے ہيں، تو آپ کی درخواست نمٹانے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
اگر آپ کو مزید مدد درکار ہو، تو اپنے درخواست فارم پر آپ ریڈ کراس کی طرف سے کال موصول کرنے کا اختیار منتخب کرسکتے ہيں۔ درخواست دینے کی تاریخ سے دو ہفتے کے اندر ریڈ کراس سے آپ کو کال موصول ہوگی۔